ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی سیکرٹری اوقاف ‘ چیف ایڈمنسٹریٹرز سے ملاقات ‘ دربار سخی سرور کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ‘ عرس سے پہلے معاملات حل کرانیکی یقین دہانی

ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی سیکرٹری اوقاف ‘ چیف ایڈمنسٹریٹرز سے ملاقات ...

ڈیرہ ‘سخی سرور (سٹی رپورٹر‘نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے سیکریٹری اوقاف پنجاب (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

چیف ایڈمنسٹریٹرز اوقاف پنجاب ذوالفقار گھمن سے لاقات کرتے ہوئے دربار حضرت سخی سرور کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ہے. تفصیل کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹرز اوقاف پنجاب /سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار گھمن سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے اپنے حلقے کی دربار حضرت سخی سرور کے مسائل بارے میں ملاقات کرتے ہوئے سیکریٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار گھمن کو مکمل آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دربار سخی سرور مسائل کا گڑھ بن گئی ہے. زائرین کے لیے کوئی ٹھوس سہولیات کی فراہمی کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں. دربار سخی سرور جنوبی پنجاب کی بڑی دربار اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کی پہچان ہے. دنیا بھر سے عقیدت مند سخی سرور درگاہ پر حاضری دینے کے لیے آتے ہیں. مگر دربار پر تو ابھی تک واش رومز لنگر خانہ لائبریری ڈسپنسری سمیت دیگر سہولیات نہیں ہیں. دربار خستہ حالی کا شکار ہے. عرس سخی سرور پر مجاوران اور زائرین کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا. کہ عرس پر راستے بند کیے جاتے ہیں. زائرین کے لیے آسان راستے بنائے جائیں. مجاوران کی دکانوں کے راستوں کو بند نہ کیا جائے سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار گھمن نے دربار حضرت سخی سرور کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دربار سخی سرور پر اب خصوصی توجہ دی جائے گی. واش روم سمیت دیگر پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا. زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے. عرس مبارک پر خصوصی اقدامات ہونگے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ عبدالغفار زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سید شمس الحق ایکسین سید محمد ارشد شاہ اور دیگر افسران موجود تھے.

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر