چائے درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف

چائے درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف

ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر تک پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 250.413 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.63 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 230.509 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں درآمد شدہ چائے کا حجم 95 ہزار977 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمد شدہ چائے کا حجم 74 ہزار302 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر