امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے میں مدارس اہم کردار ،علامہ عبدلاخبیر آزاد

امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے میں مدارس اہم کردار ،علامہ عبدلاخبیر آزاد

کبیروالا+بٹہ کوٹ(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان ) حکو مت ریاست مدینہ کے قیام کے خواب کوعملی تعبیر دینے میں کوشاں ہیں، پاکستان دشمن طاقتیں ملکی سلامتی داؤ پر لگانے پرتلی بیٹھی ہیں،اسلام دشمن سازوں کو ناکام بنانا ہرمحب وطن پاکستانی کی ذمہ داری میں شامل ہے،ملکی دفاع اور تحفظ کے لئے پاک فوج نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ثابت ہوئی ہے، ملک میں قیام (بقیہ 42نمبرصفحہ7پر )

امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے لئے علمائے کرام کو آگے آنا ہوگا، مدارس تبلیغ اسلام کے مرکز ثا بت ہوئے ہیں، مدارس کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی، ان خیالا ت کااظہار خطیب بادشاہی مسجد لاہور علامہ عبدالخبیر آزاد نے مر کزی دارلعلوم عیدگاہ میں مجلسِ علمائے پاکستان اور دارلعلوم عیدگاہ کے اشترا ک سے منعقدہ ’’پیغام پاکستان کانفرنس‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کی صدارت مہتم دارلعلوم عیدگاہ مولانا ارشاد احمد نے کی اپنے خطاب میں مولا نا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملکی سلامتی، دفاع اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھڑ پھینکنے کے لئے پاک فوج کی خدما ت تاریخ پاکستان کا حصہ بن چکی ہیں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے میں مدارس پاکستان نے ہمیشہ سے ہی اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان میں علمائے دیو بند نے قربانیاں دیں جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے مزید کہاکہ مدارس پر دہشت گردی کی ذمہ داری عائد کر نے کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے کیو نکہ دینی مدارس نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، سیمینار سے مفتی حامد حسن،مہر عبدالخا لق مرالی، صدر پریس کلب حفیظ سعیدی، سید فرخ رضا ترمذی،ملک عمر طارق سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،بعدازاں مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں مجلس علمائے پاکستان کے زیر اہتمام ’’استحکام پاکستان‘‘ ریلی نکالی اس دوران شرکا ء ریلی نے پاک فوج زندہ باد اور دہشت گردی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر