حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ لیگی رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ فوزیہ ایوب قریشی

حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ لیگی رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی خاتون رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہے ۔دھاندلی سے آنیوالی نااہل حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے دُنیا بھر میں کشکول اٹھا کر پاکستان کے وقار اور عزت کو داغ دار کردیا ہے ۔خواتین کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ آئے روز کی بڑھتی مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی گیس کی لوڈشیڈ نگ عوام سے دو وقت کی روٹی اور چھت چھین لی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسوں کے باعث ملک قرضوں کی دلدل میں دھنستا جار ہا ہے۔ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانیوالے قائد میاں نواز شریف اورخادم پنجاب میاں شہباز شریف سمیت ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ صرف مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

فلاپ

مزید : ملتان صفحہ آخر