اسلام آباد پر چڑھائی زرداری پارٹی میں اتنی ہمت کہاں ؟پیر پگاڑا

اسلام آباد پر چڑھائی زرداری پارٹی میں اتنی ہمت کہاں ؟پیر پگاڑا

ڈہرکی(نامہ نگار) سندھ میں حکومت کی تبدیلی کیلئے کوئی بھی غیر آئینی اور قانونی طریقہ استعمال نہیں کیا جائیگا تبدیلی لائی گئی تو آئین کے مطابق ہوگی آصف زرداری اتنی بڑی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اسلام آبادپر چڑھائی کرسکے زرداری کی پارٹی نے سندھ میں بے انتہا کر پشن اورلوٹ مار کی ہے اسے پہلے اسکا حساب دینا پڑے گا سندھ حکومت کی تبدیلی کیلئے جو بھی پالیسی ہوگی اس پر پی ٹی آئی اور جی ڈی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

آئی ایک ساتھ مل کرتیار کریں گے ان خیالات کا اظہار حروں کے روحانی پیشو ا جی ڈی اے کے سربراہ اور مسلم لیگ فنگشنل کے پیر پگارا کی سربراہی میں ضلع گھوٹکی کے دورہ کے دوران جی ڈی آئی کے ایم پی اے سردار علی گوہر مہر کی رہائش گاہ خان گڑہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کواب اس مذید اپنے حقوق سے محروم نہیں دیکھ سکتے ہمیں جلد عوام کیلئے کوئی بہتر پالیسی جوڑنی ہوگیاجالس میں جی ڈی اے کے رہنما ایاز لطیف پلیجو پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی اوردیگرپی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ممبران سندھ اسمبلی سمیت پارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جی ڈی اے چاہتی ہے کہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو اور احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چاہئے جس نے بھی پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے ان سے نکلوا کرعوام کی خوشحالی پرخرچ کریں گے انہوں کہا کہ جی ڈی اے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے اجلاس میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے سلسلہ میں کئی آپشن پر غور کیا گیا اور اس سلسلہ میں جلد ہی وفاقی وزیر چوہدری فواد بھی سندھ حکومت کی تبدیلی کیلئے مذید حکمت عملی بنانے اور اہم فیصلے کرنے کیلئے ضلع گھوٹکی کا دورہ کرنے آرہے ہیں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کے ضلع گھوٹکی کے جلد ہونے والے دورہ کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر بھی غور کرکے آخری شکل دی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر