پی آئی اے 1کروڑ86لاکھ کے ٹکٹ مفت دیئے جانے کا انکشاف

پی آئی اے 1کروڑ86لاکھ کے ٹکٹ مفت دیئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی جانب سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی مفت ٹکٹیں اور سفری سہولیات فراہم کرنیکا انکشاف کیا گیا ۔ موصول (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے مفت ٹکٹیں امیج بلڈنگ کے نام پر دی گئیں۔دستاویزات کے مطابق جنوری 2018 سے اگست 2018 تک پی آئی اے کی ٹکٹوں پر 3 سو 34 مسافروں نے مفت سفر کیا جن کی مد میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق امیج بلڈنگ کے نام پر 87 لاکھ 95 ہزار 9 سو 20 روپے کے مفت ٹکٹوں کے تحت من پسند افراد کو مفت سفری سہولیات دی گئیں۔دستاویزات کے مطابق جاری کی گئیں مفت قومی ایئرلائن کی سوشل میڈیا ٹیم اور بیشتر مختلف تنظیموں کو جاری کی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر