کسٹم ٹیم کا چھاپہ ‘ 50 ہزارلٹر ایرانی ڈیزل ضبط ‘ گودام بھی سیل

کسٹم ٹیم کا چھاپہ ‘ 50 ہزارلٹر ایرانی ڈیزل ضبط ‘ گودام بھی سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار)کسٹم حکام نے ایرانی ڈیزل سمگلر ناصر پٹھان کے گودام پر چھاپہ مار کر پچاس لاکھ روپے مالیت کا پچاس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ میں لے کرگودام سیل کردیا گودام میں 5کروڑ سے زائد مالیت کا ڈیزل موجود تفصیلات کے مطابق کسٹم انسپکٹر محمد وقاص لغاری کی سربراہی میں ایک درجن کے قریب کسٹم اہلکاروں نے بستی لاشاری کے مقام پر ایرانی ڈیزل سمگلر ناصر پٹھان کے گودام پر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
چھاپہ مار کر پچاس لاکھ روپے مالیتی پچاس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ میں لے لیا زرائع نے بتایا کہ ناصر پٹھان کے گودام میں پا نچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ڈیزل موجود ہے جسے کسٹم حکام نے اپنے قبضہ میں لے کر گودام سیل کردیا ہے انسپیکٹر کسٹم محمد وقاص نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے چھاپہ مارا گیا ملازمین کسٹم کی نگرانی میں پچاس ہزار لیٹر آئل ٹینکر ملتان روانہ کر دیا گیا ہے زرائع نے بتایا کہ ناصر پٹھان روزانہ مختلف بینکوں کے زریے ایرانی ڈیزل سمگلرز کو کوئٹہ کروڑں روپے ٹرانسفر کر تاہے اور اس نے ماڈل ٹاؤن جام پور میں ایک کوٹھی بھی خرید رکھی ہے جبکہ بستی لا شاری میں بھی کروڑوں روپے کی اراضی خرید کر اس پر گودام بنایا ہے اور قیمتی گاڑیاں بھی خرید رکھی ہے مقامی شہریوں سلیم شہزاد راشد قریشی خالد و دیگر نے کلیکٹر کسٹم ملتان سے ناصر پٹھان کے مقامی بینکوں میں اکاونٹس کی بھی چھان بین کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
چھاپہ