مظفر گڑھ میں ڈاکت چوریاں جمشید دستی کا آج سے مظاہرے شروع کرنیکا اعلان

مظفر گڑھ میں ڈاکت چوریاں جمشید دستی کا آج سے مظاہرے شروع کرنیکا اعلان

مظفرگڑھ( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید احمد خان دستی نے ضلعی صدر مقام مظفرگڑھ شہر میں ڈکیتی کی آئے روز وارداتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس کی نااہلی اور ڈاکو نوازی کیخلاف آج سے مظفرگڑھ شہر میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مظفرگڑھ ضلع پولیس کے افسران اور تھانوں کے ایس ایچ اوز چوروں ، ڈاکوؤں اور خطرناک مجرمان کے سرپرست بنے ہوئے ہیں اور مظفرگڑھ ضلع میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ڈکیتی کی وارداتوں کے اصل سرغنہ بھی پولیس والے خود ہیں جس کی وجہ سے شہر میں ہونیوالی کسی بھی ڈکیتی کے ملزمان نہیں پکڑے گئے اور نہ ہی متاثرہ تاجروں کی لوٹی گئی رقومات برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی گئیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں مظفرگڑھ ضلع کو چوروں اور ڈاکو?ں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ضلع کے تھانوں میں پی ٹی آئی کے جرائم پیشہ ارکان اسمبلی کی سفارشات پر مجرمانہ ذہنیت کے حامل ایس ایچ اوز اور تھانیدار تعینات کیے گئے ہیں جو ڈاکو?ں کیساتھ ملکر وارداتیں کراکر اپنے تجوریاں بھر رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بے بس اور لاچار دکھائی دیتے ہیں اور ارکان اسمبلی کے چہیتے ایس ایچ اوز اور تھانیدار اپنے ڈی پی او کی بجائے اپنی من پسند تعیناتیاں کرانے والے ارکان اسمبلی کی اطاعت و نیاز مندی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع کے عوام بے یارومددگار ہیں اور ضلع میں ڈکیتی اور غنڈہ گردی کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی اور شہر میں ابتک ڈکیتی کی 9 سے زیادہ بڑی وارداتیں ہوچکی ہیں مگر پولیس نے کسی ایک واردات کے ملزمان کو آج تک نہیں پکڑا اور نہ ہی لوٹے گئے تاجروں اور آڑھتیوں کی لوٹی گئی رقومات اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیاہے جوکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی غلط پالیسی کا شاخسانہ ہے اور ارکان اسمبلی کی سرپرستی میں غندہ راج قائم ہوچکا ہے۔ پورے ضلع میں لاء4 اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اوربے چارے تاجر ڈاکو?ں کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام بھی مظفرگڑھ پولیس کو جرائم پیشہ افراد پکڑ کر دیں تو پولیس والے ان ڈاکو?ں اور چوروں سے منہ مانگی رشوت لیکر انہیں چھوڑ دیتے ہیں جبکہ عام لوگوں اور رکشہ ریڑھی والے غریبوں پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں۔اس لیے انہوں نے مظفرگڑھ کے امن پسند شہریوں کو غنڈہ راج سے نجات دلانے کیلئے پورے ضلع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا عوامی مظاہرہ بروز سوموار (آج) کیا جائیگا اور مظفرگڑھ پولیس کے ڈکیت تھانیداروں اور جرائم پیشہ اہلکاروں کی مجرمانہ وارداتوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں غنڈہ راج اور پولیس گردی کیخلاف سڑکوں پر آ کر بھر پور احتجاج کرنیکا تہیہ کر لیا ہے اور وہ شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ شہری پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ ملی بھگت کیخلاف احتجاج میں شریک ہوکر اپنے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر