سی پیک منصوبہ ‘ ملتان سے سکھر تک موٹروے این فائیو کا 80 فیصد کام مکمل

سی پیک منصوبہ ‘ ملتان سے سکھر تک موٹروے این فائیو کا 80 فیصد کام مکمل

ملتان ( سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے سی پیک منصوبے کے تحت ملتان سے سکھر تک موٹر وے این 5 کا 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے،چینی تعمیراتی فرم 392 کلو میٹر طویل 6 رویہ موٹر وے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ تعمیراتی کمپنی کو موٹر وے کو دونوں اطراف سے باڑ لگانے کا کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ملتان سے سکھر تک این 5 پر سروس ایریاز،ریسٹ ایریاز،اور گرین بیلٹ کا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ موجودحکومت نے اقتدارمیںآنے کے بعد اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جس میں لاہورعبدالحکیم موٹروے منصوبہ پرکام کرنے والے جی ایم نسیم عارف کوملتان سکھرموٹر وے پرجی ایم تعینات کیاگیاتاکہ اس منصوبہ کوبھی تیزی سے مکمل کیاجاسکے ۔ اکتوبرمیں ان کی تعیناتی کے بعدکام کی رفتارمیں غیرمعمولی تیزی آئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ این ایچ اے نے منصوبے کی منظوری کے بعد 2014 ء میں اس کو شروع کرنے کا حتمی اعلان کیا جس کے بعد جنوری 2016 ء میں این ایچ اے نے چینی تعمیراتی فرم چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئر نگ کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا،اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح مئی 2016 ء میں کیا گیاتھا،ابتدائی دنوں میں اسے لاہور کراچی موٹر وے کا نام دیا گیا ۔بعد ازاں اسے کراچی لاہور پشاور کا نام دے دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ این 5 موٹر وے ملتان کی تحصیل صدر،احمد پور شرقیہ،رحیم یار خان،صادق آباد اور اوباڑو سے گزرتا ہوا سکھر این 4 موٹر وے سے جا ملے گا،ملتان سے سکھر تک دونوں اطراف چھ چھ سروس ایریاز بنائے گئے ہیں جبکہ 10 ریسٹ ایریاز انکے علاوہ ہیں،این 5 پر 10 فلائی اوورز،11 انٹر چینج بھی بناءَے گئے ہیں،یہ انٹر چینج ملتان صدر،شجاع آباد،جلال پور پیروالہ،اووچ شریف،ترنڈہ محمد پناہ،ظاہر پیر،بہادر پور،گھوٹکی،پنو عاقل اور سکھر میں واقع ہیں،،این 5 پر 54 برجز بنائے گئے ہیں سب سے بڑا برج دریائے راوی پر تعمیر کیا گیا ہے،این ایچ اے سے کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد اسے 7 مختلف سیکشنوں میں تقسیم کیا گیا۔این ایچ اے نے پروجیکٹ کے تکمیلی مراحل پر آئی جی موٹر وے پولیس کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ملتان سے سکھر تک 392 کلو میٹرطویل موٹر وے رواں سال اگست تک مکمل ہوجائے گا۔اس سلسلہ میں منصوبہ کے جی ایم نسیم عارف کاکہناہے کہ اللہ نے چاہاتومنصوبہ اپنے مقررہ وقت میں ہی مکمل ہوگا۔آئی جی موٹروے پولیس کومنصوبہ کوآپریشنل کرنے کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیاہے۔منصوبہ کے دونوں اطراف میں خوبصورت پودے لگائے جائیں گے جبکہ سروس ایریااوراین ایچ اے کیمپ پرموسمی پھلوں کے پودے لگائے جائیں گے۔

منصوبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر