ملتان ‘ جرائم پیشہ عناصر کو فری ہینڈ ‘ وارداتوں میں اضافہ ‘ متاثرین کا احتجاج

ملتان ‘ جرائم پیشہ عناصر کو فری ہینڈ ‘ وارداتوں میں اضافہ ‘ متاثرین کا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق صدر پولیس کے علاقے میں رضا آباد چوک کے قریب دو ڈاکو محمد عبیر کے جنرل سٹور میں داخل ہوئے اور سٹور سے 25ہزار روپے چھین لئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں محمد علی سے 17ہزار روپے ، صدر پولیس کے علاقے میں صابر حسین سے دو ہزا رروپے ، نیوملتان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پولیس کے علاقے میں چوک قذافی کے قریب دو افراد نے سردار احمد کی دکان سے دھوکہ دہی سے دس ہزار روپے چھین لئے گلگشت پولیس کے علاقے میں نسیم عارف سے 58ہزار روپے چھین لئے گئے شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے سیف اللہ کی کار چوری کر لی گئی ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد مزمل کا موبائل فون ، ندیم اختر کے بھانے سے ایک جانور ، شاہ شمس پولیس کے علاقے سے طاہر حنیف کی موٹرسائیکل ، گلگشت پولیس کے علاقے میں امجد کے دفتر سے گیارہ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا چونگی نمبر پانچ کے قریب ندیم کے گھر سے 40ہزار روپے مالیت کا سامان ، زکریا پولیس کے علاقے میں رمضان کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر ، شاہ رکن عالم کالونی سے اکرام علی کا موٹرسائیکل ، حرم گیٹ پولیس کے علاقے سے حسنین نواز کا موٹرسائیکل ، دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے میں نعیم کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان ، دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد علی کا موٹرسائیکل ،قادر پورراں کے علاقے سے شاہد حسین کی دو بکریاں اور عبدالقیوم کا موبائل فون چوری کر لیا گیاہے ‘ جس پر متاثرین نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر