جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف بڑا آپریشن ،بھاری جرمانے مقدمے

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف بڑا آپریشن ،بھاری جرمانے مقدمے

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف میپکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے مہم کے دوران جنوری 2019میں ریجن بھر میں1146بجلی چورپکڑلئے ۔19لاکھ77ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر3 کروڑ 30 لاکھ62ہزارروپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔381بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایف آئی آرز درج کروادی گئیں ۔یکم (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

تا12جنوری 2019کے دوران میپکوریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں1088گھریلو صارفین کو16لاکھ88ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر2 کروڑ88لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ364 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔34کمرشل کنکشنوں پر بجلی چوری پکڑی گئی اور انہیں62ہزاریونٹس چوری کرنے 14لاکھ41ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور12افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔5صنعتی کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں15ہزار یونٹس 2 لاکھ74 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اورایک صنعتکارکے خلاف مقدمہ درج کروایاگیا۔18ٹیوب ویل کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی انہیں ایک لاکھ56 ہزار یونٹس چوری کرنے پر22لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 4 کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ دیگرکیٹگریز میں ایک صارف بجلی چوری کا مرتکب پایاگیاجسے 13ہزاریونٹس چوری کرنے پر ایک لاکھ23ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ملتان سرکل میں97بجلی چوروں کوایک لاکھ87ہزاریونٹس چوری کرنے پر37لاکھ 71ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور36افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں323بجلی چوروں کو5 لاکھ12ہزاریونٹس چوری کرنے پر69 لاکھ74ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ16 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ وہاڑی سرکل میں144بجلی چوروں کو2 لاکھ59ہزاریونٹس چوری کرنے پر42لاکھ40ہزار روپے جرمانہ اور42 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بہاولپور سرکل میں122افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں ایک لاکھ95ہزار یونٹس چوری کرنے پر34لاکھ55ہزار روپے جرمانہ اور 75مقدمات درج کروائے گئے ۔ ساہیوال سرکل میں97بجلی چوروں کوایک لاکھ66ہزار یونٹس چوری کرنے پر30لاکھ41ہزار روپے جرمانہ اور29مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں137افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں ایک لاکھ37ہزار یونٹس چوری کرنے پر24 لاکھ19ہزار روپے جرمانہ اور40 مقدمات درج کروائے گئے ۔ مظفر گڑھ سرکل میں87بجلی چوروں کو2 لاکھ28ہزار یونٹس چوری کرنے پر41لاکھ78ہزار روپے جرمانہ اور75 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ بہاولنگر سرکل میں22بجلی چوروں کو45ہزاریونٹس چوری کرنے پر8لاکھ34ہزار روپے جرمانہ اور8مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔خانیوال سرکل میں117افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں2 لاکھ44ہزاریونٹس چوری کرنے پر41لاکھ46ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور60 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر