رحیمیار خان ‘ کالا یرقان بے قابو ‘ 3 خواتین جاں بحق ‘ 6 افراد ہسپتال منتقل

رحیمیار خان ‘ کالا یرقان بے قابو ‘ 3 خواتین جاں بحق ‘ 6 افراد ہسپتال منتقل

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ تیز ہوگیا ہے ۔ مزید3خواتین ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ 2خواتین مزید6متاثرہ افرا دکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق ایف ایف سی چوک کی رہائشی 55سالہ سرداراں بی بی ، بغداد کالونی کی 65سالہ زیب النساء اور خان پور کی رہائشی44سالہ زبیدہ بی بی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ تینوں متاثرہ خواتین طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائیں اوردم توڑگئیں جبکہ2خواتین سمیت مزید 6متاثرہ افراد جناح ٹاؤن کی رہائشی50سالہ شمیم بی بی، ظاہر پیر کی رہائشی45سالہ ممتاز بی بی، گھوٹکی(سندھ)کارہائشی70سالہ جمعہ خان، ڈہرکی(سندھ)کارہائشی20سالہ شعبان، دستگیر کالونی کارہائشی35سالہ محمد شہزاد اور اوباڑو(سندھ)کارہائشی50سالہ دھنی بخش شامل ہیں کالایرقان سے متاثرہ ان افرادکو ہسپتال میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر