ایران میں احتجاج کا شعلہ کسی وقت بھی بھڑک سکتا ہے، مشیر روحانی

ایران میں احتجاج کا شعلہ کسی وقت بھی بھڑک سکتا ہے، مشیر روحانی

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین آشنا نے کہا ہے کہ گذشتہ برس جنوری میں ایران میں ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہروں کا مقصد حکومت گرانا تھا مگر ہم نے مظاہرین پر قابو پا کران کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا احتجاج کا شعلہ کسی بھی وقت بھڑک سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں حسام الدین آشنا نے جنوریی 2018ء اور 2019ء کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ 1990ء کے دوران ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل شہروں پربھی لوگ اسی طرح سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگرچہ جنوری 2018ء کے دوران عوامی احتجاج کا پس منظر اقتصادی تھا مگر یہ احتجاج سنہ 1990ء کے دوران ہونے والے مظاہروں کی نسبت زیادہ گہرا تھا جو ایران رجیم کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔حسام الدین آشنا کاکہناتھا کہ ایران میں اب بھی حالات پرسکون نہیں اور احتجاج کا شعلہ کسی بھی وقت بھڑک سکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر