حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس ‘21 رکنی بھارتی وفد کی شرکت ‘ دربار پر حاضری ‘ زائرین کا رش مختلف مقامات کی سیر ‘ آج اختتامی نشست

حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس ‘21 رکنی بھارتی وفد کی شرکت ‘ دربار پر حاضری ‘ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالم ؒ ملتانی کے 705ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے ہزاروں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا بھارت سے خلیفہ امان اللہ، احمد علی پوتا کی قیادت میں بھارتی زائرین کے 21 رکنی وفدنے شرکت کی اور دربار عالیہ پر حاضری دی جبکہ دوسرے روز عرس مبارک کے موقع پر دربار عالیہ پر زائرین کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث قلعہ کہنہ قاسم باغ پر خوب گہما گہمی رہی اور عرس مبارک میں زائرین نے قلعہ کہنہ قاسم باغ، شاہ شمس پارک میں سیر و تفریح بھی کی آج سالانہ عرس مبارک کی اختتامی نشست ہو گی جس میں مخدوم شاہ محمود حسین قریشی دعا کرائیں گے ۔

نشست

مزید : ملتان صفحہ آخر