ملتا ن میں عرس ‘4 روز کیلئے بند ہونیوالے 14 سکولوں میں کل سے پڑھائی شروع

ملتا ن میں عرس ‘4 روز کیلئے بند ہونیوالے 14 سکولوں میں کل سے پڑھائی شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے عرس پر سندھ سے آنے والے زائرین کے قیام کے لئے 4روز کے لئے بند (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

ہونے والے 14سکولز منگل 15جنوری کو کھلیں گے ۔ان میں گورنمنٹ پاکستان سیکنڈری سکول حسین آگاہی‘ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ‘ گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ ‘ گورنمنٹ ہائی سکول عام خاص باغ‘ گورنمنٹ ہائی سکول شمس آباد ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد اور دیگر ایلمنٹری و پرائمری سکولز شامل ہیں ۔ ان سکولز میں زیر تعلیم طلبا وطالبات اور ان کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات آئندہ ماہ شروع ہونے والے ہیں اورمیٹرک کے سالانہ امتحانات بھی قریب ہیں ۔ بار بار مذکورہ سکولز کی بندش سے پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ طلباو طالبات کی حالت زار پر رحم کریں ۔ بار بار سکولز بند کرکے طلبا وطالبات کو ڈسٹرب مت کریں اور زائرین کے لئے مستقل طور پر قریبی قیام گاہ تعمیر کریں ۔

سکول

مزید : ملتان صفحہ آخر