آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویژن ‘ 8 سنگل بینچز تشکیل
ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج 14جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 4 ڈویثرن اور 8 سنگل (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلاڈویثرن جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس طارق سلیم، دوسرا ڈویثرن بنچ جسٹس شاہد مبین اور جسٹس شکیل الرحمٰن خان، تیسرا ڈویثرن بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس صادق محمود خرم اور چوتھاڈویثرن بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس رسال حسن سید پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 8 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں۔
تشکیل