جنوری کے آخر تک2کروڑ افراد کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دئیے جائینگے، عامر کیانی

جنوری کے آخر تک2کروڑ افراد کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دئیے جائینگے، عامر کیانی

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ جنوری کے اختتام تک دو کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے ٗراولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

جدید طرز پر لائیں گے ٗہولی فیملی ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کریں گے ٗڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تو ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کریں گے۔ اتوار کو وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ہولی فیملی ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے حالیہ دوروں کے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کروں گا ۔ وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان میں صحت کبھی ترجیحات میں نہیں رہی ٗان 72 گھنٹوں میں بہت سے جیزیں بہتر ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں سالانہ تیس لاکھ مریض آتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا جو اعلان کیا تھا وہ یہاں تین دن مین مکمل ہو جائے گا ٗدیگر ہسپتالوں کے ساتھ بھی جلد شیلٹر ہوم مکمل ہو جائیں گے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی صفائی کے لیے ایک سو اسی لوگوں کو بھرتی کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنوری کے اختتام تک ہونے دو کروڑ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو جدید طرز پر لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں توسیع کر دی گئی ہے اور سو بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ زیادہ تر ادویات بر آمد کی جاتی ہیں ٗڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تو ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ فارما سوٹیکل کمپنیاں 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں لیکن ہم نے ان کو 9 سے 15 فیصد پر منا لیا ،ہم عوام اور میڈیا کے سامنے جوابدہ ہیں انہوں نے کہاکہ مزید ایک ہفتے میں آپ کو ہسپتالوں کی حالت میں مزید بہتری نظر آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ سالانہ تیس لاکھ مریض آتے ہیں اور ان کے ساتھ آنے والے اٹنڈنٹس کی تعداد ایک کروڑ تک ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جو بھی کام کرے گا وہی رہے گا ٗجو کام نہیں کرے گا وہ نہیں رہ پائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر