انسدادبجلی چوری مہم ‘ افسر ‘ ملازمین اعلان کردہ انعام کے منتظر ‘ مایوسی کے سائے

انسدادبجلی چوری مہم ‘ افسر ‘ ملازمین اعلان کردہ انعام کے منتظر ‘ مایوسی کے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات کے باوجود انسداد بجلی چوری مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسر اور ملازمین اعلان کردہ انعامات سے محروم ہیں۔ پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سربراہوں کو انسداد بجلی چوری مہم میں بہترین کارکردگی پر ملازمین کوکیش ایوارڈ، تعریفی اسناد دینے اور کارکردگی کو سالانہ خفیہ رپورٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی تھی لیکن اکتوبر 2018ء میں شروع ہونے والی مہم میں اب تک کسی افسر اور ملازم کی کارکردگی کو سراہا نہیں گیا جس پر افسر اور ملازمین مایوسی کا شکار ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر