اینٹی کرپشن کا چھاپہ ‘ بلڈنگ انسپکٹر رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ ‘ بلڈنگ انسپکٹر رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں انٹی کرپشن نے چھاپہ مارا‘ ضلع کونسل کے بلڈنگ انسپکٹر کو45ہزا رروپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کرلیا، بلڈنگ انسپکٹر نے خاتون کو ضلع کونسل میں نوکری دلوانے کا جھانسہ د ے کر 1لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی، متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر رنگے ہاتھوں گرفتارہونے والے بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق بستی نہال کی رہائشی فاطمہ نورین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ ایف اے تک تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ڈپلومہ ہولڈر بھی ہے اور وہ نوکری حاصل کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف تھی کہ اسی دوران اس کی قریبی دوست نے اسے ضلع کونسل میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر فاضل خان سے ملوایا جس پر اس نے نوکری کے حصول کیلئے مدد کرنے کی درخواست کی جس پر بلڈنگ انسپکٹر فاضل خان نے فاطمہ نورین کو نوکری دلانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس سے اعلیٰ افسران کے نام پر 1لاکھ روپے کی رشوت طلب کی جس پرفاطمہ نورین نے گزشتہ روز بلڈنگ انسپکٹر کو 45ہزا رروپے کی رقم ادا کی تو اسی دوران علاقہ مجسٹریٹ فہد الرحمن کی موجودگی میں انٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارکر رشوت وصول کرنے والے بلڈنگ انسپکٹر ضلع کونسل کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رشوت میں وصول کی گئی 45ہزارروپے کی رقم برآمد کرلی گرفتاربلڈنگ انسپکٹر کے خلاف متاثرہ فاطمہ نورین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ انٹی کرپشن حکام جسمانی ریمانڈ کیلئے گرفتار بلڈنگ انسپکٹر کو آج عدالت پیش کریں گے ۔
گرفتار