پاکستان کا پانی روکنے سے5ریاستوں کا فائدہ ہوا ،بھارتی وزیر کا اعتراف

پاکستان کا پانی روکنے سے5ریاستوں کا فائدہ ہوا ،بھارتی وزیر کا اعتراف

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے کہاہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے پانچ بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا۔یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں اْجھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گڈکری نے کہاکہ دریائے ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیئے گئے تھے مگر ان کا پانی پاکستان بھی جا رہا تھا، جسے روک دیا گیا۔اس سے بھارت کی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ریاست مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی کو فائدہ ہوا۔نتن گڈکری کے مطابق یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں اْجھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر