عبدالحکیم میں 3 افراد کا گارڈ پر تشدد

عبدالحکیم میں 3 افراد کا گارڈ پر تشدد

عبدالحکیم (نمائندہ خصوصی) سوئی گیس پوائنٹ پر رات کے وقت تین نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود سوئی گیس گارڈ اجمل حسین ولد نذیر حسین ساکن جلہ پہوڑ کو دبوچ کر تشدد کیا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

اوراسکا رپیٹر بمعہ ۰۲ عدد کا رتوس چھین لیا ۔اور اسکی تلاشی پر اس کی جیب سے ۵۲ سو روپے اور فون نکال لیا ،تشدد کے بعد گارڈ کو چارپائی کی رسی کھول کر اس سے باندھ کر چارپائی کے نیچے باندھ دیا،اور موبائل کی بیٹری نکال کر اسکو وہاں ہی پھینک دیا۔صبح پانچ بجے سوئی گیس کا ملازم جو سوئی گیس کھولنے آیااس نے اجمل حسین کو کھول کر چارپائی کے نیچے سے نکالا15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس عبدالحکیم موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

گارڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر