فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کے مسلسل نویں ہفتے مظاہرے، 24افرادگرفتار

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کے مسلسل نویں ہفتے مظاہرے، 24افرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(این این آئی )فرانس کے دارالحکومت پیرس اور دوسرے شہروں میں مسلسل نویں ہفتے کے روز زرد صدری تحریک کے زیر اہتمام حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔حکام نے پولیس اور مظاہرین کے درمیان تشدد کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
فورسز کے ہزاروں اہلکار تعینات کردیئے ،جبکہ مظاہرے کے آغاز سے قبل 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان کی گرفتاری ممکنہ طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں عمل میں آئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس کے مشرقی علاقے میں وزارت خزانہ کی عمارت کے نزدیک ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا اور وہ شہر کی شاہراہوں پر پْرامن انداز میں چلتے ہوئے چیمس ایلزی ایونیو کی طرف بڑھے،پیرس پولیس نے کہا کہ مظاہرے کے آغاز سے قبل 24 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کی گرفتاری ممکنہ طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں عمل میں آئی ۔