حادثہ :1جاں بحق دو خودکشیاں بچے کی لاش برآمد جام پور میں نوجوان قتل

حادثہ :1جاں بحق دو خودکشیاں بچے کی لاش برآمد جام پور میں نوجوان قتل

ملتان ‘ مخدوم رشید ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ راجن پور ‘ جام پور (خبر نگار خصوصی ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 5 افراد چل بسے ۔ تفصیل کے مطابق مخدوم رشیدکے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مرحوم ارشد ولد یعقوب کوٹ ربنواز کا رہائشی بتایا جاتا ہے،حادثہ‘تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جس پر مخدوم رشید پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 117 دس آر کے رہائشی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ابراہیم انصاری کی 17 سالہ بیٹی مسرت بی بی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر میں والدین کیساتھ جھگڑا کرنے کے بعد کالا پتھر پی لیا، جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ہے،پسند کی شادی نہ کرنے پر مسرت نے موت کو گلے لگا لیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد موقع پر پہنچ گئی، ورثاء نے علاقہ مجسٹریٹ جہانیاں کے سامنے پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی نہ کروانے کا بیان ریکارڈ کروایا ہے، جس کے بعد پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے مسرت کی لاش ورثاء کے حوالے کردی، جس کو نمازِ جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے، ایس ایچ اوپولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آبادانسپکٹر فرحان فیصل نے بتایا کہ متوفیہ مسرت بی بی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر کالا پتھر پی کر خودکشی کی ہے،مگر اس کے ورثاء کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتے۔جبکہ ریلوے اسٹیشن راجن پور کے ٹاور سے کود کرنوجوان نے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا ،ریسکیوٹیم نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا سٹی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جاں بحق نوجوان کی شناخت محمدبخش ولدواحد بخش سکنہ عیدگاہ کالو نی کے نام سے ہوئی تاہم مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکی سٹی پولیس ابھی اس بارے تفتیش کررہی ہے ۔علاوہ ازیں نیوملتان پولیس کے علاقے حسن آباد کے گراسی پلاٹ سے گزشتہ روز ایک بچے کی لاش ملی بچے کی عمر پانچ ماہ بتائی جاتی ہے علاقے کے لوگوں نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔دریں اثناء ایکسرے ٹیکنیشن نے دکان چھوڑ نے پر سابق ملازم کو دو ساتھیوں کی مدد سے قتل کردیا مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر سٹی تھانہ جام پور نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی چاہ دادلے والا کے رہائشی اجمل آرائیں نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بھائی عمر وڈا دو سال قبل ایکسرے ٹیکنیشن محمد اکرم وہوچہ کی پرائیویٹ ایکسرے شاپ پر کام کرتا تھا بعد ازاں ڈاکٹر کلیم اللہ بھٹہ کے بھائی کی دکان پر ملازمت کرنے لگا جس پر محمد اکرم وہوچہ نے میرے بھائی کو اس کی دکان چھوڑ نے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ گزشتہ شب اس کے بھائی لاش کھیت سے ملی اور اس کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے ۔ سٹی پولیس تھانہ جام پور نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر