زہریلے دودھ کی چائے پینے سے 5 افراد کی حالت غیر ‘ متاثرین نشتر منتقل

زہریلے دودھ کی چائے پینے سے 5 افراد کی حالت غیر ‘ متاثرین نشتر منتقل

ملتان (خبر نگار خصوصی)زہریلے دودھ کی چائے پینے سے ایک ہی گھر کے چار افراد کی حالت غیرہو گئی،گھر میں موجود مہمان کی بھی چائے پینے سے حالت غیر ہو گئی،پانچوں افراد نشتر ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ چوکی کے نزدیک ضمیر الحسن کے گھر بھانے سے آئے دودھ کی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

چائے بنائی گئی جس کو پیتے ہی ضمیر الحسن کے تین بیٹے 29 سالہ مرتضی،18 سالہ ارتقی،25 سالہ مصطفی،اور 19 سالہ بیٹی کی حالت غیر ہو گئی جبکہ بیٹے کے ایک دوست 25 سالہ ریاض نے بھی زہریلے دودھ کی چائے پی جس کے باعث اسکی حالت بھی بگڑ گئی،متاثرہ افراد کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد پانچوں افراد کو متعلقہ وارڈز میں شفٹ کر دیا گیا،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اب متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،ادھر تھانہ الپہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،متاثرہ افراد کے مطابق دودھ میں کسی نے زہریلی مواد ملایا جس کے باعث ایسا ہوا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر