مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 12 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 12 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور( این این آئی )مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 12 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس ڈیرھ گھنٹے ،کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس دو گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس تین گھنٹے ،علامہ اقبال ساڑھے 3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل آدھا گھنٹہ ،لاہور سے ملتان جانے والی ملتان ایکسپریس 45 منٹ ،کراچی سے آنے والی گرین لائن آدھا گھنٹہ ،کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین تیز گام ڈیرھ گھنٹہ جبکہ غوری ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکاررہی۔ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور انہیں لینے آنے والے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر