سعودی عرب کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

سعودی عرب کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن ...

جدہ (این این آئی) سعودی توانائی امورکے ماہر سعودی اسکالر خالد الشعیل نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والا سب سے بڑا ملک سعودی عرب ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ سعودی عرب یومیہ 50لاکھ مکعب میٹر پانی صاف کررہا ہے۔ سعودی عرب جی سی سی ممالک میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2020میں جی سی سی ممالک میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کی گنجائش میں 40فیصد تک اضافہ ہوگا۔

بڑا ملک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر