بی ڈے اے ٹاؤن شپ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے

بی ڈے اے ٹاؤن شپ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے

بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاون شپ عوام کے مسائل کے حل کر نے میں دن رات کوشاں ۔بی ڈی اے کے خلاف پشاور کے قومی اخبار مورخہ09جنور2019بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر متعلقہ آفسر پلاٹ الاٹ کر تا رہا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل بنوں سالوں سال سے بنوں ٹاون شپ کے عوام کا بہت انداز میں خدمت کر ر ہے ہیں صوبائی حکومت /محکمہ بلدیات کے پی کے اُ نکے بہترین کار دگی پر سید انور کو مستقل طور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا جائے۔کیونکہ موجودہ آفیسر خوش اخلاق ، فرض شناس اور عوامی خدمات سے سر شار ہے ۔ بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹس قانونی تقاضے پورے کر کے ٹرانسفر کیا جا تا ہے کچھ عناصر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بدنام کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کم وسائل کے باوجود بی ڈی اے انتظامیہ بنوں ٹاون شپ کے عوام کا مسائل گھر کے دہلیز پر حل کر رہے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل بنوں سید انور اور ریکارڈ کلرک عبداللہ شاہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین ۔دونوں ذمہ داروں کو اگلی گریڈ پر ترقی دی جائے بنوں کے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوں ٹاون شپ 1984میں میرٹ پر قائم کیا گیا ہے بی ڈی اے اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کر رہے ہیں موجودہ وقت میں گیس کی فراہمی نے بی ڈی اے کا معیار بہت بلند کیا ہے اور بنوں ٹاون شپ کے عوام میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ہے بی ڈی اے کے موجودہ انتظامیہ قائمقام پراجیکٹ ڈائریکٹر خالد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل سید انور خان ، ریکارڈ کلرک عبداللہ شاہ ، اکاونٹینٹ آفیسر بلال خان نے بنوں ٹاون شپ کے عوام کا دن رات خدمت میں کوشاں ہے اسی طرح بی ڈی اے کے ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے ادا کر تے ہیں فنڈز کی کمی کی وجہ سے بنوں ٹاون شپ کی حفاظتی دیوار کو تعمیر کر نے کیلئے اگر صوبائی حکومت فوری فنڈز ریلیز کرے تو یہ بنوں ٹاون شپ کے عوام پر ایک عظیم احسان ہوگی ۔ 9جنوری2019پشاور کے قومی اخبار میں بی ڈی اے کے خلاف جو نیوز شائع کیا گیا ہے یہ بی ڈی اے کو بد نام کر نے کی ایک سازش ہے بنوں ٹاون شپ کے مشران ، علمائے کرام اور بی ڈی اے یونین کے عہدیداران نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ بی ڈی اے آفسران کو خوامخواہ خوار و ذلیل کر تے ہیں جو ہمیں کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل انور شاہ کو فوری طور پر مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ٹاون شپ مقرر کیا جائے کیونکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید انور نے ماضی میں بھی بی ڈی اے میں اپنے خدمات کی ہے اور اُ ن سے بنوں ٹاون شپ کے عوام انتہائی خوش ہے اسی طرح بنوں ٹاون شپ پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے بھی صوبائی حکومت کی توجہ بنوں ٹاون شپ کیلئے مستقل پی ڈی مقرر کر نے پر زور دیا ہے جس کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید انور شاہ ایک سینئر آفیسر ہے اور اُ نکو ٹاون شپ کے مسائل سے بہ خوبی آگاہ ہے اس وقت بنوں ٹاون شپ کی موجودہ اراضی کم ہے اگر صوبائی حکومت نے بی ڈی اے کو توسیع کر کے مزید اراضی شامل کی تو بنوں ٹاون شپ دن دگنی رات چگنی ترقی کر ے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر