سپریم کوٹ، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج ہو گی ، خواجہ حارث عدالت پہنچ گئے

سپریم کوٹ، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج ہو ...
سپریم کوٹ، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج ہو گی ، خواجہ حارث عدالت پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آج نوازشریف ، مریم اور صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہو گی جبکہ اس کے علاوہ دیگر اہم مقدمات کی بھی سماعتیں ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 5رکنی لارجر بنچ دوپہر ایک بجے کیس کی سماعت کریگا۔نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جبکہ ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور امجدپرویزایڈووکیٹ پیش ہونگے جو کہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ احتسا ب عدالت اسلام آباد کے جج بشیر احمد نے نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو 10سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قیدکی سزاسنائی تھی، ملزمان نے ان سزاﺅں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میںچیلنج کیا تو فاضل عدالت نے ان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

نیب نے سزا معطلی کے ہائیکور ٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،جس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور لارجر بینچ کے سامنے 17سوالات رکھے تھے جن کا لارجر بینچ جا ئزہ لے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی