عوام کے سامنے تو تکار اور لڑائیاں لیکن آف کیمرہ فواد چوہدری کے لیگی رہنماؤں کیساتھ کیسے تعلقات ہیں؟ ایسی تصویر سامنے آگئی اور کارکنان بھی دنگ رہ گئے

عوام کے سامنے تو تکار اور لڑائیاں لیکن آف کیمرہ فواد چوہدری کے لیگی ...
عوام کے سامنے تو تکار اور لڑائیاں لیکن آف کیمرہ فواد چوہدری کے لیگی رہنماؤں کیساتھ کیسے تعلقات ہیں؟ ایسی تصویر سامنے آگئی اور کارکنان بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سخت سیاسی مخالفت کے باوجود سیاسی رہنماؤں کے آپس میں ذاتی تعلقات بے مثال ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف اس وقت ملک میں دو بڑی حریف جماعتیں ہیں اور دونوں کے درمیان سیاسی گرما گرمی بھی عروج پر ہے۔دونوں جماعتوں کے رہنما ٹی وی اسکرینز پر روز ہی ایک دوسرے پر بیان داغتے رہتے ہیں لیکن ان کے ذاتی تعلقات بے مثال ہیں۔لاہور فیسٹیول کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ن لیگی رہنماؤں مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے تینوں رہنما آپس میں خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

اس دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دوستوں سے کہا کہ خیال کریں کیمرے آن ہیں، جس پر مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں آپ کے ساتھ تصاویر بہت مشہور ہوتی ہیں۔اس پر وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ کے ساتھ تصویر آنا بھی میرا نقصان ہے جس پر ایک مرتبہ پھر سب کھلکھلا اٹھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -