سپریم کورٹ میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ، فیصلہ کل سنائیں گے : چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ، فیصلہ کل سنائیں گے : ...
سپریم کورٹ میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ، فیصلہ کل سنائیں گے : چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آبادی کنٹرول کے معاملے پر فیصلہ لکھ چکے ہیں جسے کل سنایا جائے گا ۔
سپریم کورٹ میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آبادی سے متعلق سروے کس حد تک مستند ہوتے ہیں ؟ تھرڈ پارٹی سے سروے کس سے کروایا جاتاہے ؟ ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سروے کے اعدادو شمار مستند نہیں تو کوئی بھی پلان بیکار ہے ،حکومت نے ٹاسک فورس کی رپورٹ پر عمل نہیں کیا تو تباہی ہو گی ، آباد کو کنٹرول نہ کیا تو تباہی آئے گی ، حکومت کو یہ بتا دیں ۔
چیف جسٹس کا کہناتھا کہ آبادی سے متعلق عوام اورحکومت دونوں کو خبردار کر رہا ہوں ، ہمارے وسائل سکڑ ہے ہیں ، ایک وقت وسائل اور طلب میں خلاف کو پر کرنا مشکل ہو جائے گا ،آبادی کنٹرول سے متعلق عدالت نگرانی رکھے ، ٹاسک فوس سفارشات پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی ۔
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ 2025 تک آبادی بڑھنے کا ریٹ کیا ہوگا جس پر انہیں بتایا گیا کہ 2025 تک آبادی بڑھنے کی شرح 1.5 ہو جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -