امریکہ میں جائیداد کا معاملہ ،علیمہ خان خود میدان میں آ گئی ، اپوزیشن کو زور دار جواب دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ملک میں ہنگامہ سا برپا ہے اور اپوزیشن حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتی ہوئی نظر آ رہی ہے تاہم اب مسلسل تنقید کے بعد علیمہ خان نے خاموشی توڑ دی ہے اور وہ خود میدان میں آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت خانم ذریعے جائیداد بنانے کی خبریں غلط ہیں ، شوکت خانم کا آڈٹ بین الاقوامی فرم سے ہوتا ہے ، یہ خیراتی ہسپتال میری والدہ کے نام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ جائیداد شوہر کے اثاثوں سے بنائی ہے جو قانونی ہے ، میرے شوہر بیس سال سے ٹیکسٹائل بزنس سے وابست ہیں۔ نیو جرسی جائیداد ایک کروڑ 45 لاکھ کی سرمایہ کاری سے حاصل کی ہے ، جائیداد کاروباری مقاصد کیلئے حاصل کی گئی ، میرے خلاف جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ20 سال سے ٹیکسٹائل کاکامیاب کاروبارکررہی ہوں، میرے کاروبار کے عالمی سطح پرخریدارہیں، میرے سالانہ ایکسپورٹ آرڈر 2ارب کے ہوتے ہیں، دبئی کی جائیدادسرمایہ کاری کے ذریعے خریدی، دبئی کی جائیداد 3کروڑ 9ہزار 234 روپے میں خریدی، دبئی کی جائیداد کیلئے رقم قانونی بینکنگ ذرائع سے بھیجی۔
علیمہ خان کا کہناتھا کہ نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ 5 لاکھ میں خریدی، نیوجرسی کی جائیداد کیلئے جائزبینکنگ ذرائع سے پیسے بھیجے، نیوجرسی کی جائیداد کیلئے بینک سے قرض لیا،جائیدادکاروباری مقاصد کیلئے حاصل کی۔