”یہ والی ویڈیو ریلیز ہو جائے آپ کی، اتنے پیار محبت والی تو لوگوں نے۔۔۔“ رانا ثناءاللہ اور فواد چوہدری شادی کی تقریب میں کس طرح ملے کہ معید پیرزادہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

”یہ والی ویڈیو ریلیز ہو جائے آپ کی، اتنے پیار محبت والی تو لوگوں نے۔۔۔“ رانا ...
”یہ والی ویڈیو ریلیز ہو جائے آپ کی، اتنے پیار محبت والی تو لوگوں نے۔۔۔“ رانا ثناءاللہ اور فواد چوہدری شادی کی تقریب میں کس طرح ملے کہ معید پیرزادہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی گرما گرمی آج کل زوروں پر ہیں اور مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنماءایک دوسرے کیخلاف کچھ ایسے بیانات بھی دیتے نظر آتے ہیں کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جاتا ہے۔

ان رہنماﺅں میں رانا ثناءاللہ اور فواد چوہدری پیش پیش ہیں مگر یہ دونوں جب شادی کی ایک تقریب میں آمنے سامنے ہوئے تو کچھ ایسے طریقے سے ملاقات کی کہ صحافی معید پیرزادہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ آپ کی یہ اتنی پیار محبت والی ویڈیو ریلیز ہو جائے نا تو لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ کتنے کو نقصان دہ ہیں۔

یہ شادی کی تقریب معروف صحافی و اینکرپرسن حامد میر کے بیٹے کی تھی جس میں صدر مملکت عارف علوی، فواد چوہدری، نعیم الحق ، حمزہ شہباز شریف، کاشف عباسی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عبدالغفور، مولانا فضل الرحمان، رحمان ملک، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، طلال چوہدری، شفقت محمود، چوہدری شجاعت حسین، زرداری، بلاول، سہیل وڑائچ، خواجہ آصف، شیری رحمان، احسن اقبال اور معید پیرزادہ وغیرہ شریک ہوئے۔

اس تقریب میں فواد چوہدری اور رانا ثناءاللہ کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں ایک دوسرے کیساتھ بغل گیر ہو گئے اور مسکراہٹوں کیساتھ میٹھی میٹھی باتوں کا تبادلہ بھی کیا جس پر پاس ہی کھڑے معید پیرزادہ نے شرارتی انداز میں کہا کہ آپ کی یہ اتنی پیار محبت والی ویڈیو ریلیز ہو جائے نا تو لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ کتنے کو نقصان دہ ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس