اے بی ڈویلیئرز پاکستان آئیں گے مگر کب؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا

اے بی ڈویلیئرز پاکستان آئیں گے مگر کب؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا
اے بی ڈویلیئرز پاکستان آئیں گے مگر کب؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے راضی ہو گئے ہیں اور وہ 12 سال بعد پاکستان کے کرکٹ میدان میں ان ایکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن شروع ہونے میں محض چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں اور شائقین کرکٹ میں اس حوالے سے خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے آج کا سب سے بڑا اعلان کر کے اس میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز پاکستان آ کر پی ایس ایل کے میچ کھیلنے کیلئے راضی ہو گئے ہیں۔ فواد رانا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل اے بی ڈویلیئرز زندہ دلان لاہور کے درمیان ہوں گے اور ہم سب کہہ رہے ہوں گے کہ دم دم دم دم جیوے جیوے لاہورقلندر مست۔۔۔

مزید : اہم خبریں /کھیل