”میں لاہور آ رہا ہوں۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز اردو کیسے بولتے ہیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”میں لاہور آ رہا ہوں۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز اردو کیسے بولتے ہیں؟ ویڈیو نے سوشل ...
”میں لاہور آ رہا ہوں۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز اردو کیسے بولتے ہیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو ہر پاکستانی خوشی سے نہال ہو گیا ہے اور اب اس حوالے سے اے بی ڈویلیئرز نے بھی پیغام جاری کر دیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام کی دلچسپ بات اردو زبان میں پاکستان آنے کا اعلان کرنا ہے جس پر ہر پاکستانی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہے کہ یہ تو واقعی ’مسٹر 360‘ ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”پی ایس ایل کے مداحو!!! میں لاہور آ رہا ہوں۔“

انہوں نے بتایا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ 9 اور 10 مارچ کو پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے تیار ہوں اور مجھے 2007ءمیں پاکستان آ کر کھیلنا بھی اچھی طرح یاد ہے جب لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا تھا۔

مزید : کھیل