دبئی میں مزید کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں نکل آئیں ؟ جان کر پاکستانی اپنی انگلیاں منہ میں دبا لیں گے

دبئی میں مزید کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں نکل آئیں ؟ جان کر پاکستانی اپنی ...
دبئی میں مزید کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں نکل آئیں ؟ جان کر پاکستانی اپنی انگلیاں منہ میں دبا لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاﺅنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران 96 پاکستانیوں کی یو اے ای میں جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے اور رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تعداد 1211 ہو گئی ہے ، مزید 341 لوگوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ جائیداد رکھنے والے 61 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 167 افراد کیخلاف انکوائری بند کر دی گئی ہے ، 79 افراد نے ایف بی آر کے پاس ٹیکس ریٹر جمع کروا دی ہے ، 97 افراد نے یواے ای میں جائیداد سے لاتعلقی کااظہار کر دیا ہے ۔

مزید :

قومی -