کیا آپ نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیداد بنائی ؟ صحافی نے یہ سوال علیمہ خان سے کیا کہ تو آگے سے کیا جواب ملا ؟ جانئے

کیا آپ نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیداد بنائی ؟ صحافی نے یہ سوال علیمہ خان ...
کیا آپ نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیداد بنائی ؟ صحافی نے یہ سوال علیمہ خان سے کیا کہ تو آگے سے کیا جواب ملا ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے آئی تو اس موقع پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کیے جس پر انہوں نے جوابات بھی دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” کیا آپ نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائی ہیں ؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،جب خاتون کام کرتی ہے،توہم اسکی سلائی مشینوں کابھی مذاق اڑاتے ہیں،سلائی مشینیں ہماری ایکسپورٹ کابڑاحصہ ہیں،لاکھوں لوگ کام کر رہے ہیں۔

میں 20سال سے کام کررہی ہوں، میں نے اپنی تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں،امریکہ میں جائیدادبھی ظاہر کی ہوئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں فارن ایکسچینج ایکسپورٹ سے آرہا ہے،سلائی مشینوں سے آ رہا ہے

صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ آپ کو اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کی بے نامی دار ٹھہرایا جارہا ہے ؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنا بیان اس حوالے سے دے چکی ہوں، مجھے عمران خان کی طرف سے نہیں بلکہ والدین کی طرف سے حصہ ملا، آپ رکارڈ چیک کرلیں تمام چیزیں رکارڈ پرموجود ہیں ، میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کر لیں،میں 20سال سے کام کر رہی ہوں۔

مزید : اہم خبریں /قومی