پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کو دل میں تکلیف ، ہسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کو دل میں تکلیف ، ہسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کو دل میں تکلیف ، ہسپتال منتقل

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راجہ ریاض کو فیصل آباد کے ہسپتال ایف آئی سی میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ شروع کر دیا ہے اور ضروری ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جار ہاہے ۔ ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ راجہ ریاض کی ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ہی مرض کا تعین ہوسکے گا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل بھی دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر اعلاج رہے تاہم اب وہ صحت یاب ہو گئے ہیں اور گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد