”گوادر میں آرامکو 10 ارب ڈالر سے آئل ریفائنری لگائے گی“

”گوادر میں آرامکو 10 ارب ڈالر سے آئل ریفائنری لگائے گی“
”گوادر میں آرامکو 10 ارب ڈالر سے آئل ریفائنری لگائے گی“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا اخبار سعودی گزٹ نے سعودی وزیر تیل کے دورہ گوادر اور وہاں پاکستانی حکام کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سعودی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ توانائی کی دنیا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی آرامکو گوادر میں آئیل ریفائنری لگائے گی دس ارب ڈالر کی لاگت سے لگائی جانے والی یہ ریفائنری پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

 سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر کو آئیل ریفائنری کے حوالے سے اس لیے منتخب کیا ہے کہ گوادر کی ایک سٹریٹجک اہمیت ہے گوادر پورٹ کے زریعہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں بڑے پیمانے پر توسیع ہوگی کیونکہ سعودی عرب گوادر سے زیادہ قریب ہے۔ آرامکو کی طرف سے قائم کی گئی ریفائنری بہت بڑی ریفائنری ہوگی۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں دوسرے علاقوں میں ریفائنری قائم کرسکتا تھا لیکن گوادر کی اہمیت کے باعث اس نے ریفائنری یہاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ گوادر ریفائنری کے ذریعہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے علاوہ سنٹرل ایشیاءتک مصنوعات برآمد کرسکے گا۔ سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب بلوچستان میں معدنیات کی تلاش میں مدد دے گا اور توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔