جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سیریز میں ’وائٹ واش ’ کر دیا، شرمناک شکست

جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سیریز میں ’وائٹ واش ’ کر دیا، ...
جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سیریز میں ’وائٹ واش ’ کر دیا، شرمناک شکست

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 107 رنز سے شکست دے کر سیریز  میں وائٹ واش کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گئے 381 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 273 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں اسد شفیق 65 رنز کے ساتھ ٹاپس سکورر رہے جبکہ ان کے علاوہ کو ئی بھی اور کھلاڑی نصف سینچری بھی بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز بنائے تھے۔ امام الحق 35 اور شان مسعود 37 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 21 اور شاداب خان 47 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 185 رنز ہی بنا سکی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 303 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیا۔

مزید : کھیل