پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں، وزیر توانائی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی اور جن علاقوں میں بجلی کی بندش کی جارہی ہے وہ لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ لوڈ مینجمنٹ ہے، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا بجلی گھروں کو فرنس آئل پر چلایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے، بجلی کا گردشی قرضہ بھی ہمیں ورثے میں ملا ہے،