نوازشریف کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ اصل خوشخبری کس کیلئے ہے ؟ سینئر صحافی کامران خان نے ایسی وجہ بیان کر دی جس کی طرف کسی کی توجہ ہی نہ تھی

نوازشریف کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ اصل خوشخبری کس ...
نوازشریف کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ اصل خوشخبری کس کیلئے ہے ؟ سینئر صحافی کامران خان نے ایسی وجہ بیان کر دی جس کی طرف کسی کی توجہ ہی نہ تھی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل خارج کر دی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے پرسینئر صحافی کامران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اس سے فرق نہیں پڑتا وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں تاہم اصل میں یہ اچھی خبر مریم نواز کیلئے ہے اور اگر آج کا فیصلہ خلاف آتا تو مریم نواز جیل میں جا سکتی تھیں ۔

کامران خان کا کہناتھا کہ یہ فیصلہ ن لیگ کیلئے اچھے ماحول کی اطلا ع ہے اور اس کی ٹائمنگ بھی بہت اچھی ہے کیونکہ آئندہ کچھ روز میں چیف جسٹس کا عہدہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سنبھالنے جارہے ہیں َ

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ کیلئے ریلیف کا ماحول پیدا ہواہے اور آثانمودار ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاسی مستقبل ابھی بہت مسائل کا شکار ہے ، وہ تاحیات سیاست سے نااہل ہو چکے ہیں ، نوازشریف کا قانونی اور آئینی طور پر سیاست میں متعارف ہونا ابھی ان کیلئے مشکل ہے تاہم نوازشریف کا سیاست میں جو اثرو رسوخ اور رول ہے وہ رہے گا ۔

مزید : قومی