مصر: مرد ساتھی کو گلے لگانے پر طالبہ یونیورسٹی سے برخاست

مصر: مرد ساتھی کو گلے لگانے پر طالبہ یونیورسٹی سے برخاست
مصر: مرد ساتھی کو گلے لگانے پر طالبہ یونیورسٹی سے برخاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر میں ایک طالبہ کو اس کی یونیورسٹی سے اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ اس نے ایک مرد کو گلے لگایا، امکاناً مرد کو بھی اس عمل پر سزا سنائی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کی الاظہر یونیورسٹی نے ایک طالبہ کو صرف اس لئے نکال دیا کیوں کہ اسے ایک وڈیو میں اپنے ایک مرد ساتھی کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اپنے اس عمل سے متعلقہ طالبہ نے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اسی لیے اسے نکالا گیا۔ ترجمان احمد ظائری کے بقول الاظہر یونیورسٹی کی منصورہ میں قائم شاخ کی اخلاقیات سے متعلق کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبہ کو مستقل بنیادوں پر نکال دیا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -