”ایک پپی ادھر ،ایک پپی ادھر “فواد چوہدری اور رانا ثنا اللہ کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

”ایک پپی ادھر ،ایک پپی ادھر “فواد چوہدری اور رانا ثنا اللہ کی ایسی ویڈیو ...
”ایک پپی ادھر ،ایک پپی ادھر “فواد چوہدری اور رانا ثنا اللہ کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈ یا پر ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے والے سیاسی رہنما نجی محافل میں ایک دوسرے سے بہت پر تپاک انداز میں ملتے ہیں اور اب ایسی ہی ملاقات کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔اس ویڈیو میں رانا ثنا اللہ ا ور فواد چوہدری بے حد خوشگوار موڈ میں نظر آئے جو عمومی طور پر میڈ یا کے سامنے ایک دوسرے کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ”سیاست ڈاٹ پی کے “نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ صحافی حامد میر کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ پر تپاک انداز میں مل رہے ہیں اور کسی بات پر ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے ہیں ،پھر فواد چوہدری اچانک رانا ثنا اللہ کے منہ کے قریب بھی آتے ہیں جس کے بعد دونوں رہنما اور وہاں موجود اینکر پرسن معید پیرزادہ مسکرانا شروع کردیتے ہیں ۔اس ویڈیو کے ساتھ ”سیاست ڈاٹ پی کے “نے پیغام لکھا کہ سامنے گالیاں اور اندر پپیا ں جھپیاں۔


فواد چوہدری اپنے سیاسی حریف راناثنا اللہ کے ساتھ جس تپاک اور گرم جوشی سے گلے ملے اس انداز ملاقات کو دیکھ کر بانی متحدہ کا وہ تاریخی جملہ یاد آجاتا ہے ”ایک پپی ادھر ،ایک پپی ادھر“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔