ملتان سلطانز نے نیا لوگو لانچ کردیا، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے نیا لوگو لانچ کردیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ کی جانب سے ٹیم کا نیا لوگو جاری کردیا گیا ہے ۔ ’ملتان سلطانز جنوب کی پہچان‘ پر مشتمل لوگو سبز ، پیلے ، سفید اور نیلے رنگوں سے مزین ہے۔گزشتہ برس ملتان سلطانز کے لوگو میں سبز، سفید اور پیلا رنگ رکھا گیا تھا جبکہ اس کا سلوگن ’ کرکٹ کے طوفان‘ تھا۔
فوٹو: فیس بک
لوگو کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں جنوبی پنجاب کی ثقافت کے رنگوں اور تاریخی مقام کو دکھایا گیا ہے۔ ’جنوب کی ہیں یہ نئی پہنچان، نام ہے جن کا ملتان سلطان‘ کے نعرے پر مشتمل مختصر تعارفی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔