شہباز شریف بیماریوں کاعلاج کروائیں گے یا حکومت بدلیں گے ، لندن پلان پر تحریک انصاف کے رہنما کاردعمل

شہباز شریف بیماریوں کاعلاج کروائیں گے یا حکومت بدلیں گے ، لندن پلان پر تحریک ...
شہباز شریف بیماریوں کاعلاج کروائیں گے یا حکومت بدلیں گے ، لندن پلان پر تحریک انصاف کے رہنما کاردعمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہاہے کہ شہباز شریف کاحکومت کوگرانے کابیان سن کر حیرت ہوئی ہے کہ وہ اور نواز شریف اپنے مقدمات کا سامنا کریںگے ، بیماریوں کا علاج کروائیں گے یا حکومت بدلیں گے ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کاحکومت کوگرانے کابیان سن کر حیرت ہوئی ہے کہ وہ اور نواز شریف اپنے مقدمات کا سامنا کریںگے ، بیماریوں کا علاج کروائیں گے یا حکومت بدلیں گے ۔

صداقت عباسی کاکہناتھاکہ 2109میں مہنگائی اوربیروزگاری تھی لیکن 2020کا سال ترقی کا سال ہوگا ، مہنگائی کم ہوگی ، لوگوں کو نوکریاں ملیں گی لیکن یہ جوملک کوڈبونے والے ہیں ، قوم ان کوپاس نہیں آنے دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضامن ہیں ۔نواز شریف ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں اور شہباز شریف بھی باہر گئے ہوئے ہیں ،وہ آئیں اور عدالتوں کاجواب دیں گے ۔

مزید : قومی


loading...