ہنگو میں گذشتہ سال سماج دشمن عناصر کیخلاف کارراوئی کی رپورٹ جاری

ہنگو میں گذشتہ سال سماج دشمن عناصر کیخلاف کارراوئی کی رپورٹ جاری

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو شاہد احمدخان کے دفترسے جاری پولیس سالانہ پراگرس رپورٹ کے مطابق قانون کی عمل داری قائم رکھنے اورمجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسدادکیلئے ہنگوپولیس نے گزشتہ برس 2019ء کے دوران ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف مجموعی طورپر1097سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز کاانعقادکیا.قتل،اقدام قتل،دہشت گردی،اغوائیگی،بھتہ خوری،چوری،راہزنی،ڈکیتی،پولیس پرحملوں میں مطلوب323مجرم اشتہاریوں سمیت8389جرائم پیشہ اورمشکوک افرادکوگرفتارکرلیاگیا.جرائم پیشہ افرادکے ساتھ تعاون یاان کومددفراہم کرنے کے جرم میں 10سہولت کاروں کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے.کرایہ ایکٹ کے تحت 51غیررجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف ایف ائی ارزدرج کی گئی.انسدادی کاروائیوں کے تحت2255افرادکوچالان کرکے مقامی عدالتوں میں پیش کیاگیاجبکہ منشیات کے عادی1016 افرادکوگرفتار کیاگیااور180منشیات فروشوں کوحراست میں لیکر217کلوگرام چرس'3کلوگرام ہیروئن'1012گرام ائیس اور18بوتل شراب'618گرام افیون قبضہ پولیس کی گئی.سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنزکی کاروائیوں میں مختلف علاقوں سے غیرقانونی طورپرپاکستان میں مقیم 4غیرملکی افغانی باشندے گرفتارہوئے.ناقص سیکورٹی پرسیکورٹی ایکٹ کے تحت مختلف اداروں کے خلاف 10مقدمات جبکہ لاوڈسپیکرکے غیرضروری استعمال پرلاوڈسپیکرایکٹ کے تحت 14مقدمات درج کئے گئے.ہوائی فائرنگ کرنے والے158افرادکوحراست میں لیکربندحوالات کیاگیا.قماربازوں کے خلاف کاروائیوں میں 12قماربازبھی پولیس کیہتھیچڑھ گئے.سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنزاورمختلف کاروائیوں میں پولیس نے7.500کلوگرام بارود1عددراکٹ لانچر'15عددراکٹ گولے128کلاشنکوف،21دستی بم،102عددرائفل،195بندوق،668مختلف بورکیپستول'22928مختلف بورکے کارتوس برامدکرکے قبضہ پولیس کئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر