ڈیرہ،60 ہزا ہتھیانے کا مقدمہ سرکاری ملازم باپ بیٹے کیخلاف درج
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر 3لاکھ 60ہزار روپے ہتھیانے کا مقدمہ متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر سرکاری ملازم باپ بیٹے کیخلاف درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں بلال آباد مریالی کے رہائشی سلیمان بلوچ ولد امان اللہ نے 419-420ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ سرکاری ملازم یامین قریشی اور اس کے بیٹے فیصل قریشی نے دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر اس سے 3لاکھ 60ہزار روپے ہتھیا لئے۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان کا یہ کہنا تھا کہ اس رقم سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو بھی حصہ دیا جائے گا،تاہم کسی قسم کی کوئی نوکری کے آرڈرز نہ دلا سکے اور اب رقم کی واپسی پر انکاری ہیں۔ کینٹ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر نوسرباز باپ بیٹے کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔