منشیات فروشوں ا ور جرائم پیشہ افراد گرفتار

    منشیات فروشوں ا ور جرائم پیشہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے اور جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفرید ی کی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کر تے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جس کے دوران تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس لیڈیز پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان مسماۃ(ر) زوجہ ممبر اور نزیر ولد اللہ یار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار کلو گرام چرس،تھانہ ٹاؤن پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین کلو گرام چرس،تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ایک ملزم فیضان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی اسی طرح تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملزم اسد ولد حیات خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،تھانہ انقلاب پولیس نے تین ملزمان احمد نصیر،محمد حسین اور نور اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین عدد رائفل،تھانہ خزانہ پولیس نے ملزمان یوسف اور احسان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد رائفل،تھانہ متنی پولیس نے ملزم زرشاد ولد بادشا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے