بنوں،پولیس نے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزمان گرفتار

  بنوں،پولیس نے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزمان گرفتار

  



بنوں ( بیوروپورٹ)میراخیل پولیس سٹیشن کے نو تعینات ایس ایچ او نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان گرفتار کرلئے 31 دسمبر 2019کو تھانہ میراخیل کی حدود میں چوری کی نیت سے نامعلوم ملزمان مقتول مہران ولد فلک ناز سکنہ حسن خیل جعفر خان تاجی کلہ کے گھر میں رات کی تاریکی میں گھس گئے تھے اہلِ خانہ کی بیدار ہونے پر مقتول مہران خان نے آواز دی جس پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مہران کو قتل کرکے رات کی تاریکی میں فرار ہوئے مدعی پرویز ولد فلک ناز خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہو کر پولیس نے باقاعدہ طور پر تفتیش شروع کی اور نو تعینات ایس ایچ او تھانہ میرا خیل عصمت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیم نے جدید سائنٹیفک آلات کے ذریعے نامعلوم ملزمان شاہ زیب ولد عادل زمان سکنہ ہاتھی خیل بنوچی،اصغر ولد نواز علی اور روخ اللہ ولد لقمان سکنائے حسن خیل جعفر خان تاجی کلہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیے ملزمان نے پولیس کے سامنے قتل کا اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہے اس کے علاوہ ضلع لکی مروت کو اقدام قتل میں مطلوب ملزم سبز علی عرف سبزالک ولد عبدالغفور سکنہ مدا خیل میرانشاہ حال نارے پل کو وقوعہ کے 12گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیااسی طرح ملزم حقنواز ولد بسمہ اللہ خان سکنہ شواہ نارتھ وزیرستان سے5000گرام چرس برآمد کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر