صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،26 گرفتار،اسلحہ برآمد
صوابی(بیورورپورٹ)کالو خان اور پر مولی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے دوران 26افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس تھانہ پر مولی کے سب انسپکٹر جہاد خان اور تھانہ کالو خان کے ایس ایچ او حاجی محمد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مواضعات نارنجی، شیوہ، پر مولی، میر علی، شیر درہ و دیگر مضافات میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کی اس دوران 26مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔جن میں بعض افراد کو تصدیق کے بعد رہا کر دیئے گئے ایک منشیات فروش کے قبضے سے 1005گرام چرس کے علاوہ دیگر سے ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول بمعہ کارتوس بھی بر آمد کی۔ اسی طرح ضلع بھر کی پولیس نے مجموعی طور پر 6632گرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد بندوق، نو عدد پستول،223عدد کارتوس برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ ایک موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل بر آمد کر لی۔